Kareena Kapoor reveals 5 important secrets of her beauty

 

کرینہ کپور نے بتائے اپنی بیوٹی کے 5 اہم راز! آپ بھی آزمائیں تاکہ نظر آئیں خوبصورت اور حسین

خواتین خود کو ہر طرح سے روشن، چمکدار اور خوبصورت بنانے کی کوششوں میں لگی رہتی ہیں۔ اس حوالے سے اداکارائیں خواتین کی زیادہ تر آئیڈیل ہوتی ہیں کہ جیسے پراڈکٹ یا چیزوں کا استعمال حسین اداکارئیں کرتی ہیں وہ بھی وہی اپنائیں اور حسین نظر آئیں۔ آج ہم آپ کو بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینا کپور کی بتائی گئی 5 زبردست سی بیوٹی ٹپس بتائیں گے جو جان کر آپ بھی ضرور آزمائیں گی

بیوٹی ٹپس:

• زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھیں تاکہ جلد پر داغ، دھبے، ایکنی اور اس کے نشانات نہ ہوں۔ کرینا سمجھتی ہیں کہ پانی سے اچھا کوئی ڈرنک نہیں اور عموماً وہ پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

• شہد کا استعمال نہ صرف آپ کی ڈائٹ کو بہتر بناتا ہے بلکہ بالوں، جلد اور حسین نظر آنے میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ کرینا بھی مختلف ٹوٹکوں اور کھانوں کے ساتھ شہد کا استعمال کرتی ہیں۔

• تازہ پھلوں کے رس پیئیں اور انرجی ڈرنکس سے دور رہیں۔ کیونکہ کرینا کا ماننا ہے کہ انرجی ڈرنکس صحت کے لئے مفید نہیں ہیں۔

• لیموں، ہلدی اور ابٹن کا ماسک ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی لگائیں یہ جلد کو نرم و ملائم اور رنگ کو گورا کرنے کا خاص ٹانک ہے۔ کرینا بھی یہ نسخہ استعمال کرتی ہیں۔

• ضرورت سے زیادہ میک اپ کا استعمال جلد کو خراب کردیتا ہے اس لئے بہت زیادہ میک اپ نہ کریں اور جیسے ہی میک اپ دھوئیں فوراً بادال کا تیل جلد پر لگالیں تاکہ جلد کے اندر موجود کھلے مساموں میں میک اپ کے ذرات نہ رہیں۔