بے بی پاؤڈر سے لمبی ہوں گی پلکیں کیسے ؟ جانئے یہ انوکھا طریقہ اور نقلی پلکوں کے پیسے بچائیں
بیوٹی پارلرز میں خواتین تیار ہونے جائیں تو انہیں لمبی پلکیں لگائی جاتی ہیں ، جس سے ان کی آنکھیں نہایت ہی خوبصورت لگنے لگتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اہم تقریبات میں تیار ہونے کیلئے لڑکیوں کو یاتو پارلر جانے کا خرچہ کرنا پڑتا ہے یا انہیں نقلی پلکیں خریدنی پڑتی ہیں ، لیکن آج ہم خواتین کو ایسی انوکھی ٹرک بتانے جارہے ہیں ، جس میں بے بی پاؤڈر کی مدد سے پلکوں کو لمبی و گھنی دکھایا جاسکتا ہے ۔ آئیے اس طریقے کو جانئے ۔
1: پلکوں کو خم دار کرلیں :
ہر لڑکی کے پاس ہی لیش کرلر ہوتا ہے ، لہذا کوشش کریں کہ پہلے پلکوں کو آئی لیشز کی مدد سے کرل (خم دار) کرلیں۔ کرل کرتے وقت یہ دھیان رکھیں کہ8 سیکنڈز تک پلکوں پر کرلر کو پکڑے رہیں تاکہ وہ اچھی طر ح کرل ہوسکیں ۔
2: برش کریں :
کرلر استعمال کرنے کے بعد پلکوں کو جڑوں سے سِرے تک مسکارا کریں ۔ دومرتبہ اسی عمل کو دہرائیں تاکہ ان پر مسکارا اچھی طرح لگ جائے ۔
3: بے بی پاؤڈر اور کیو ٹپ:
اب یا تو کسی چھوٹی ڈبی یا پھر ہاتھوں میں تھوڑا سا بے بی پاؤڈر نکالیں ۔ اب اس بے بی پاؤڈر پر کیو ٹپ(جس سے کان بھی صاف کئے جاتے ہیں) پر بے بی پاؤڈر لگائیں ۔ اس پر پاؤڈر اچھی طرح لگنا چاہئے ۔
4: پلکوں پر پائوڈر لگائیں :
اب فوراً اس پاؤڈر کو کیو ٹپ کی مدد سے پلکوں پر لگالیں ۔ پلکوں کی جڑوں سے سروں تک بے بی پاؤڈر اچھی طرح پلکوں پر لگ جانا چاہئے ۔ ایک سے دو مرتبہ پائوڈر لگائیں ۔
5: مسکارا لگائیں :
اب کوئی بھی اچھا والیوم والا مسکارا پلکوں پر لگائیں ، کوشش کریں کہ مسکارے کے دو کوٹس لگا لیں ۔ اچھی طرح مسکارا لگانے کے بعد ہی آپ کو محسوس ہوگا کہ پلکی لمبی اور گھنی ہوگئی ہیں ۔ یوں آپ کو نقلی پلکوں کے بغیر ہی اپنی پلکوں کو لمبا اور گھنا بنانے کا موقع ملے گا۔ ایسی خواتین جنہیں پلکیں لمبی گھنی دکھانے کا بہت شوق ہے وہ اس انوکھے طریقے کی مدد سے گھر میں ہی پلکوں کو لمبا گھنا بنا سکتی ہیں اور اپنا میک اپ مکمل کرسکتی ہیں ۔ .