گھر پر موجود ان اجزاء سے ویکس بنانے کا آسان طریقہ جانیں اور غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کریں
ہلدی ہمارے لئے سپر فوڈ ہی نہیں بلکہ ایک ایسا سپر ٹانک ہے اور خواتین تو ہلدی کو اپنی ہر بیوٹی ٹپ میں استعمال کر کے فائدہ اٹھا رہی ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ہلدی کے ذریعے ویکس کریم بنانے کا ایسا خاص طریقہ بتانے جارہے ہیں جو کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ کم وقت میں مہنگا فائدہ اٹھانے کا آسان ذریعہ بھی ہے۔
بیوٹی ٹپ:
• وائٹ گلو کے نام سے ایک سفید رنگ کی گلو مارکیٹ میں دستیاب ہے آپ اس کو لیں اور ایک پیالے میں تقریباً دو چمچ نکال لیں۔
• اس میں دو چمچ ہلدی پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
• اگر یہ مکسچر بہت گاڑھا ہو رہا ہے تو اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
• لیجئیے آپ کی گھر میں بنی ویکس کریم تو تیار ہے۔
لگانے کا طریقہ:
• اس کو لگانے کے لئے ہاتھوں یا جس جگہ کا ویکس کرنا ہے اس کو پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
• پھر کریم کو ہاتھ یا چمچ کی مدد سے مطلوبہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
• اب کسی بھی گیلے کپڑے کی مدد سے اس کریم کو ہاتھوں سے ہٹا لیں اور پانی سے دھو لیں۔
ہوگیا ویکس بغیر کسی درد کے، وقت بھی بچ جائے گا اس ویکس سے اور جلد پر نشانات بھی نہیں ہوں گے۔