Is facial skin getting worse because of the weather ?

 

موسم کی وجہ سے چہرے کی جلد خراب ہورہی ہے؟ تو اس کو نرم ملائم بنانے کے لئے کیلے کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور پائیں نرم و ملائم جلد ۔۔

بدلتے موسم کے سب سے زیادہ اثرات ہماری صحت اور جلد پر پڑتے ہیں جس کی وجہ سے جلد پھٹنے لگتی ہے اور خشک ہوجاتی ہے۔ اور خواتین چہرے پر کوئی بھی میک اپ لگالیں وہ فکس نہیں ہو پاتا جس کی وجہ سے اکثر خواتین کو پریشانی ہوتی ہے اور وہ مختلف کریمیں، لوشن اور دیگر پراڈکٹ کا زیادہ استعمال کرتی ہیں جس سے مذید جلد پر اثرات پڑنے لگتے ہیں۔

لیکن اگر ان اثرات کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو کیلے کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور پائیں نرم و ملائم جلد وہ بھی اس آسان طریقے سے۔

بیوٹی ٹپ:

• ایک کیلے کا چھلکا اتار لیں اور اس کو اچھی طرح کرش کرلیں۔

• پھر اس میں ایک چمچ پسی ہوئی دارچینی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔

• اب اس میں آدھا چمچ کچا دودھ شامل کرلیں اور مکس کرکے چہرے اور جلد پر لگائیں۔

• لیجیئے تیار ہے آپ کے لئے ٹھنڈے موسم میں جلد کو نرم و ملائم بنانے کی آسان اور سستی ٹپ جس کو استعمال کرکے آپ بنائیں خود کو نرم و ملائم اور حسین۔

اس ٹپ کو استعمال کرنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ کی ایڑھیاں پھٹی ہوئی ہیں تو اس پیسٹ کو ایڑھیوں پر بھی استعمال کرسکتی ہیں وہ بھی نرم و ملائم ہوجائیں گی۔

Tags